کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدرعبدالقادر بلوچ اور جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)جمعیت علماء اسلام کی جانب سے حکومت کے خاتمے کے خلاف آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں حکومت میں شامل جماعتیں اپوزیشن جماعتوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ کرے حکومت کے خلاف ہر صورت جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)جمعیت علماء اسلام کے ساتھ آزادی مارچ میں ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاعبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عوام کے ساتھ انتخابات سے قبل جو وعدے کئے گئے تھے 15ماہ گزرنے کے باوجود ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا گیا حکومت نے خود اپنے لئے مسائل پیدا کئے۔
سیاسی جماعتوں کو انتقامی سیاست کے ذریعے نشانہ بنا یاگیا اب تک کسی کے خلاف بھی کچھ ثابت نہ کرسکا پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنابھر پور کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غلط فہمی نہ رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)جمعیت علماء اسلام کی آزادی مارچ کے حمایت نہیں کی پاکستان مسلم لیگ(ن)آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد میں آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے اور حکومت کے خاتمے تک تحریک کا حصہ رہیں گے پاکستان تحریک انصاف عوامی مقبولیت کھو چکی ہے اب وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)تحریک انصاف کا ہر فورم پر ڈٹ کرمقابلہ کرینگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ حکمران اپنی شکست کوتسلیم کر کے عوام سے معافی مانگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف سمیت کسی پر بھی کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا یہ صرف الزام لگانے والی جماعت ہے۔
اوراقتدار کیلئے غیر جمہوری اور غیرآئینی طریقہ کار اختیار کر کے اپنے لئے مشکلات پیدا کئے پاکستان مسلم لیگ(ن)دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت کو ختم کرینگے حلقہ این اے 265پر جودھاندلی سامنے آئی ہے اب حکومت کو شرم آنی چاہیے جب کہتے تھے کہ اگر ایک حلقے میں دھاندلی ثابت ہوئی تو ہم حکومت چھوڑ دیں گے اب حکومت کو کیوں نہیں چھوڑا جارہا۔