سبی: میر چاکر رند یونیورسٹی میں پہلی سیشن کے لئے مختلف کلاسوں کے لئے طلباء و طالبات ایڈمیشن ٹیسٹ دے رہے ہیں،کامیاب امیدواروں کو میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائے گا،طلباء و طالبات کا داخلہ میرٹ پر ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں بی ایس انگلش،بی ایس کمپیوٹرسائنس،بی ایس ایجوکیشن اور بی ایس بزنس ایڈمنسٹریشن کے پہلی ایڈمیشن سیشن کے لئے ٹیسٹ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمداقبال بنگلزئی،اسٹنٹ ڈائریکٹر علی جان بگٹی،لیکچرار ابتحاج حیدر بگٹی،اسٹنٹ میر بابر خان گشکوری قاور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں طلباء و طالبات کو میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا جس کے لئے آج یونیورسٹی کی پہلی سیشن کے مختلف کلاسوں کے لئے طلباء و طالبات سے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلباو طالبات کو یونیورسٹی میں داخلہ دیا جائے گا اور داخلہ میرٹ پر ہوگا۔