|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2014

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے گندیاری ٹاؤن میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 مبینہ علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیکوٹی فورسز نے تین روز قبل بھی ڈیرہ بگٹی سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ سندھ بلوچستان اور پنجاب کے بارڈ کے قریب واقع یہ علاقہ ریلوں، پلوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث علیحدگی پسند تنظیموں کا گڑھ ہے۔ ایف سی بلوچستان کے ترجمان منظور احمد نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا وہ آج گندیاری میں ہونے والے آپریشن میں بلوچستان ریپلکن آرمی (بی آر اے) کے دس عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ احمد کا کہنا ہے کہ بی آر اے کے عسکریت پسندوں کی علاقے میں چھپے ہونے کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے صبح آپریشن کا آغاز کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ان ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔