حب : لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی گڈانی جیل میں قتل ہونے والی لیڈی کانسٹیبل کے گھر گڈانی پہنچ گئے لواحقین سے تعزیت کی۔
متعلقہ حکام سے بات کرکے انصاف دلانے کی یقین دہانی، لسبیلہ گوادر سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی گزشتہ دنوں گڈانی سینٹرل جیل میں قتل ہونے والی لیڈی کانسٹیبل جیل وارڈن زویا کے گھر گڈانی پہنچے جہاں انہوں نے زویا کے والد سے تعزیت کی اور انکو متعلقہ حکام سے بات کرکے انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔
رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ زویا کا قتل افسوسناک واقعہ ہے جیل میں ایسے واقعات پیش آنا قابل افسوس ہے انہوں نے زویا کے والد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہ گڈانی سینٹرل جیل میں غیرملکی خواتین قیدیوں کی جانب سے تشدد کرکے زویا کے قتل کے واقع کی جیل سپریڈنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر ذمہ داران سے بات کرکے واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کراکے قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا دلائیں گے قبل ازیں رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے حب عوامی رابطہ آفس میں علاقہ معززین سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور علاقے مسائل کو حل کرانے کی ہرممکن یقین دہانی کرائی۔