|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2019

تربت: ایف سی بلوچستان ساؤتھ کا حساس ادارے کے ساتھ پنجگور میں مشترکہ آپریشن،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔

ایف سی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے تسپ میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھانوں پر سرچ آپریشن کی اور وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلی۔

یہ آپریشن کمانڈر بی ایل ایف پروم فضل شیر اور الیاس طاہر کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔ایف سی کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوان اس سے پہلے بھی ایسیکاوائیاں کر چکے ہیں اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔