|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2019

کراچی میں اسٹیٹ لائف کے ڈپٹی منیجر نے دفتر سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی 11ویں منزل سے چھلانگ لگا کر ایک شخص نے خود کشی کی، متوفی کی شناخت 55 سالہ ظفر اقبال کے نام سے کر لی گئی جو اسٹیٹ لائف میں ڈپٹی منیجر ایجنسی اینڈ ایڈمنسٹریشن تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے خلاف کچھ انکوائری چل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں تھے، ظفر اقبال لیاری کے رہائشی تھے جن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول منتقل کردی گئی ہے۔