|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2019

کوہلو: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا کیڈٹ کالج کوہلو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا، کیڈٹس نے کمانڈر سدرن کمانڈ کو گارڈ آف آنر پیش کی۔

پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو نے کالج کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور اغراض ومقاصد کے بارے میں کمانڈر سدرن کمانڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا ہے اندرونی و بیرونی خطرات کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کا کہنا تھا پاکستان کا مستقبل بلوچستان اور اس کے باشندوں کی خوشحالی سے وابستہ ہے کیڈٹس کو حصول علم کا فریضہ محنت اور خلوص و جہد سے ادا کرنا چاہئے انہوں نے کیڈٹس کی خوداعتمادی اور ادارے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کی جانب سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو شیلڈ پیش کی گئی۔

کمانڈر سدرن کمانڈ کے ہمراہ آئی جی ایف سی(نارتھ) میجر جنرل فیاض الحسن، سیکٹر کمانڈر ایسٹ، کمانڈنٹ میوند رائفل کرنل،ڈپٹی کمشنر کوہلو اور ایس پی کوہلو بھی تھے۔ علاوہ ازیں کما نڈر سد رن کما نڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشر ف کا لو ر لا ئی کا دورہ۔ فر نٹیئر کو ر بلو چستان کی 63ویں بیج (فیز 2) کی پا سنگ آؤ ٹ پر یڈ میں بطور مہمان خصو صی شر کت کی۔

تفصیلا ت کے مطا بق کما نڈر سد رن کما نڈر لیفٹیننٹ جنر ل محمد وسیم اشر ف نے لو ر لا ئی کا دورہ کیا اس مو قع پر انسپکٹر فر نٹیئر کو ربلو چستان میجر جنر ل فیا ض حسین شا ہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ہیڈ کو ا ر ٹر ز فر نٹیئر کو ر لو رلا ئی سکا ؤ ٹس میں کما نڈر سد رن کما نڈ کو علا قے کے مجمو عی سیکو رٹی صو تحا ل اور ایف سی کے فلا حی منصو بوں سے متعلق بر یفنگ دی گئی۔

انہوں نے ایف سی بلوچستان کی طرف سے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اقدامات اور قربانیوں کو سراہا، کمانڈر سد رن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشر ف نے فر نٹیئر کو ر بلو چستان کی 63ویں بیج (فیز 2) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہما ن خصو صی شر کت کی پا سنگ آؤ ٹ پر یڈ فر نٹیئر کو ر سکو ل اینڈ ٹر یننگ سینٹر لو ر لا ئی میں منعقد ہو ئی جس میں تر بیت مکمل کر نے والے 1990جو انوں نے حصہ لیا۔

کما نڈر سد رن کما نڈ لیفٹیننٹ جنر ل محمد وسیم اشر ف پر یڈ گر وانڈ پہنچے تو چا ق و چو بند دستے نے انہیں گارڈ آف آ نر پیش کیا مہما ن خصو صی نے پر یڈ کا معا ئنہ کیا۔ تر بیت مکمل کر نے والے جوانوں نے ملک سے وفا داری کا حلف اٹھا تے ہو ئے ما در و طن کی سر حد ں کی دفا ع اور اپنی ذمہ دا ریوں کو پو ری لگن اور محنت سے ادا کر نے کا عہد لیا۔

کما نڈر سد رن کما نڈ نے تر بت کے دوران بہتر ین کا ر کر دگی کا مظا ہر ہ کر نے والے جوانوں میں انعا ما ت تقسیم کئے پر یڈ سے خطا ب کر تے ہو ئے مہما ن خصو صی نے پر یڈ کے بلند معیا ر کی تعر یف کی اور یقین ظا ہر کیا کہ تر بیت حا صل کر نے جو ان فر نٹیئر کو ر بلو چستان کی روشن رو ایات کو بر قرار ر کھتے ہو ئے قو می یکجہتی اور دفا ع وطن کی ذمہ دا ری اپنا کر دار ادا کر یں گے۔

انہوں نے آخر میں تر بیت مکمل کر نے والے جوا نوں کی مبا رکباد دیتے ہو ئے اس اعتما د کا اظہار کیا کہ وہ قوم تو قعا ت پر پو را اتر یں گے اور محنت، ہمت اور جذبے سے اپنی تمام ذمہ د ا ریوں کو احسن طر یقے سے ا دا کریں۔ تقریب کے آخر میں ما رچ پا سٹ ہو ا مہما ن خصو صی نے سلا می لی، تقر یب میں قبا ئلی عما ئد ین معتبر ین، اعلی و فو جی حکا م اور تر بیت مکمل کر نے والے جو انوں کے وا لدین کے علا وہ شہر یوں کی بڑ ی تعد اد نے شر کت کی۔