کوئٹہ : وادی کوئٹہ میں سردی کے پہلی لہر کے ساتھ ہی گیس غائب ہونے سے محکمہ گیس کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، صوبائی درالحکومت کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
رات کو سردی کی شدت سے کانپتے شہریوں کو صبح بھی بغیر ناشتہ کے دفاتر اور بچوں کو سکول جانا پڑا اہلیان کوئٹہ نے وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پٹرولیم و دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے گیس پریشر کے مسئلہ کو حل کیا جائے۔ کیونکہ کوئٹہ کی شدید سردی میں گیس کے بغیر گزارا ممکن نہیں، جبکہ صارفین باقاعدہ بل کی ادائیگی بھی کرتے تو ایسے میں سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔