پنجگور: پنجگور کے علاقے سرسنڈ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم چار افراد جاں بحق لیویز ذرائع کے مطا بق تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ان میں دو افراد کی شناخت فیصل ولد شیرجان سکنہ آواران اور احسان ولد علی سکنہ ایران کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت نہ ہوسکی واضح رہے اس سی پیک روڑ پر ٹریفک حادثات اور تیل بردارگاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دنوں کمشنر مکران اور اس کے باڈی گارڑ اور ڈرائیور کی جاں بحق ہونے کے بعد چیف سیکرٹری کے حکم پر تیل کا کام بند کردیا گیاتھا اب دوبارہ بحال کیا گیا ہے اور تیل کے کام کی بحالی کے بعد یہ پہلا ٹریفک حادثہ ہے۔