|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2019

پنجگور :  نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابقہ میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے نیشنل پارٹی اجتماعی سوچ کی عکاسی کررہا ہے اور پنجگور میں اجتماعی کام نیشنل پارٹی کے اجتماعی سوچ کا تسلسل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور بازار میں اپنے سابقہ فنڈز سے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد اکبر بلوچ شعیب جان تاج بلوچ عدنان سعید گچکی تاج بلوچ میجر غلام جان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اجتماعی مفادات کو مد نظر رکھ کرکام کیا ہے مگر ہمارے بجلی کے فنڈز 2017/18 موجودہ حکومت نے بد نیتی کی وجہ سے روکے تھے۔

اب کورٹ کے احکامات پر بجلی کے کام ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دشمن حکومت یے جو عوام پر مسلط کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ چیلنج سے کہتا ہوں کہ موجودہ حکومت کے مالی سال کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے مگر بجلی کے ایک ٹرانسفارمر تک پنجگور کو نہیں ملا ہے البتہ ہمارے سابقہ فنڈز سے پنجگور شہر اور دیہی علاقوں میں بجلی کے نئے لائنوں کا تنصیب جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کے فنڈز کو اپنے نام سے منسوب کرنا عوام کو دھوکہ دینے کے سواکچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور سمیت بلوچستان میں امن وامان نام کی کوئی چیز نہیں بھتہ خوری منشیات فروشی عام ہے پولیس اور دیگر ادارے اپنا رویہ درست کریں بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ملکر ان کے خلاف پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت حقیقی عوامی قوتوں کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی گئی مگر عوام کل بھی نیشنل پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں اور آنے والا وقت نیشنل پارٹی کا ہی ہوگا۔