بسیمہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں تیز رفتار مسافر کوچ نے چنچی رکشے کو کچل ڈالا، حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ واشک کی تحصیل بسیمہ کے علاقے حسین زئی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس نے اوورٹیک کرتے ہوئے چنچی رکشے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے زخمیوں کو لیویز فورس بسیمہ اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا گیا۔