دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے کابینہ کا تعارفی اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر یار محمد مینگل منعقد ہوا اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔
اجلاس کی کاروائی تحصیل جنرل سیکرٹری مصطفی کمال ریکی نے چلائی اس موقع پر سینیئر نائب صدر نور علی مینگل نائب صدر محمد ہاشم بلوچ ڈپٹی سیکرٹری محبوب علی جوائنٹ سیکرٹری وقار کشانی فنانس سیکرٹری لطیف ریکی پروفیشنل سیکرٹری داود ثنا ہیومن رائٹس سیکرٹری نصیر آحمد ریکی لیبر سیکرٹری طیب خان نوتیزی کسان و ماہی گیر سیکرٹری حاجی امیر حمزہ نے شرکت کی۔
تعارفی اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور علاقائی مسائل بلوچستان کے مجموعی صورتحال سمیت مختلف ایشوز پر بحث و مباحثہ ھوا اجلاس سے کابینہ کے نومنتخب صدر یار محمد مینگل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تحصیل کونسل کے اراکین نے جس جوش و جزبے و فراخدلی سے ہم پر اعتماد کرکے ہم پر زمہ داری ڈالی انشااللہ کونسل کے اراکین پارٹی ممبران اور علاقے کے لوگوں کے فلاح و بہبود و جائز کاموں کیلئے پارٹی سیاسی و جمہوری طریقے سے انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست کا محوِ بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی ہیں اور پارٹی کی تحویل غیر متزلزل جدوجہد سب کے سامنے ہیں پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کے مفادات کو سامنے رکھ کر حقیقی معنوں میں جدوجہد کی ہیں اور چھ نکات کو وفاقی حکومت کے سامنے رکھ کر قوم کی اصل ترجمانی کا حق ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی تمام اقوام و قبائل کا ایک خوبصورت گلدستہ ہیں اور اس گلدستے کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بلوچستان کے لوگ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں متحد ہوکر اسکی آبیاری کریں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مثبت پالیسیوں اور جدوجہد کی بدولت آج سینکڑوں گھرانوں میں لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی سے سالوں بعد خوشیاں لوٹ آئی ہیں جسکا کریڈٹ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل اور پارٹی کو جاتا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز آواران میں بلوچ خواتین کو گرفتار کرکے میڈیا میں انہیں دہشتگرد ظاہر کیا گیا جو نہ صرف قابل مذمت ہیں بلکہ بلوچ روایت کی منافی ہیں پارٹی ایسے واقعات کی بھر پور مذمت کرتی ھیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ بلوچ خواتین کو فوری رہا کرکے انکے ساتھ انصاف کریں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو تحصیل دالبندین میں مزید مضبوط و منظم بنانے کیلئے تمام یونٹس کا ازسرنو دورہ کرکے انہیں فعال اور متحرک بنائیں گے کارکنان پارٹی پروگرام اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کا پیغام آگے لیجانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔