ڈھاڈر +ڈیرہ مراد جمالی: ضلع کچھی سے نو روز قبل اغواء ہونے والے چار مغوی لیویز فورس کے اہلکار علی الصبح اپنے گھروں کو پہنچ گئے سے ورثاء اور اہل علاقہ نے مغویوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
چھوٹے بچوں نے والدین سے گلے لگ کر رونے لگے لیویز فورس کے اہلکاروں کوتین دسمبر کوپانچ لیویز اہلکارسفر خان،محمد امین، ارباب، حسین بخش اور نعمان شاہوانی کچھی کے علاقے سنی سے ترقیاتی منصوبے کی سیکورٹی پر تعنیاتی کے دوران مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کرکے ساتھ لے گئے جبکہ اغواء کاروں نے ایک لیویز فورس کے اہلکارکو شہید کردیا تھا۔
ضلع کچھی کے ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی کے مطابق چاروں لیویز اہلکاروں کو 12دسمبر کو رہاکردیا گیا جو بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں جن میں ایک اہلکار نعمان شاہوانی زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں علاج معالجے کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔