کوئٹہ: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ نے درخواست جمع آج آخری تاریخ ہے، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اسکیم کوئٹہ میں رہائشی، کمرشل اور فارم ہاؤس کیلئے پلاٹس کی قرعہ اندازی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ اسمارٹ سٹی فیز ون کیلئے 13 دسمبر تک درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کااعلان کیا تھااب درخواست دہندہ اپنی درخواستیں 20 دسمبر 2019ء تک مختلف بینکوں، ڈی ایچ اے آفس میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ عوام کو کوریئر کے ذریعے بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنے درخواست بذریعہ کوریئر بھیج سکتے ہیں۔ ڈیفنس ہاؤسنگ اسکیم کوئٹہ رہائشی، کمرشل اور فارم ہاؤس پر مبنی اسکیم ہے جوکہ پاکستان کا واحد اسمارٹ سٹی اسکیم بننے جارہا ہے۔
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسکیم میں شامل پلاٹس کا دورانیہ عوام کی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چار سال کے آسان اقساط پر دیئے جارہے ہیں، ڈی ایچ اے پلاٹس کی قرعہ اندازی کا اعلان بہت جلد کیاجائے گا جس کیلئے مزید تفصیلات کیلئے ڈی ایچ اے کی ویب سائٹ www.dhaquetta.org پر وزٹ کیاجاسکتا ہے جہاں پر تمام معلومات موجود ہیں۔