|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2020

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع سے لاپتہ ہونے والے مزید 10 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر وں پر پہنچ گئے، چار روز میں 27 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزبازیاب ہونے والے افراد میں سے چار کا تعلق کوئٹہ سے ہے جبکہ دو کا تعلق تربت سے دو افراد کا نصیر آبادایک کا پنجگور ایک کا تمپ سے ہے۔

واضح رہے گزشتہ چار روز کے دوران کراچی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 27 لوگ بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔