کوئٹہ : ترجمان حکومت بلو چستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ قدوس بزنجو کے مسائل کیا ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال پارٹی کے صدر ہے اور پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے قدوس بزنجو گزشتہ ڈیڈھ سال سے یہی کہتے آئے ہیں لیکن وہ آج بھی تنہا ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے مسائل کیا ہیں معلوم نہیں لیکن وزیر اعلی بلوچستان جام کمال پارٹی کے صدر ہیں اور انہیں پارٹی کی حمایت حاصل ہے لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو پارٹی کے رکن بھی ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال سے یہی کہتے آئے ہیں لیکن وہ آج بھی تنہا ہیں اور یہ ان کی اپنی رائے ہے، ان کے ساتھ کوئی نہیں ہے۔