|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: بلوچستان کے سینئر صحافی روزنامہ آزادی اور بلوچستان ایکسپریس کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر لالہ صدیق بلوچ کی برسی نیشنل پریس کلب ڈیرہ اللہ یار میں روزنامہ آزادی کے رپورٹر شبیر عمرانی کی جانب سے منائی گئی۔

برسی تقریب میں نیشنل پریس کلب کے چیئرمین و سینئر صحافی دھنی بخش مگسی نظام جتوئی لیاقت مستوئی شاہد ابڑو ودیگر شریک ہوئے تقریب میں صحافیوں نے سینئر صحافی لالہ صدیق بلوچ کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالہ صدیق بلوچ بلوچستان میں صحافت کا ایک بڑا نام تھا۔

انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کی پسماندگی یہاں کے عوام کو درپیش مسائل سمیت خطے میں ہونے والی تبدیلیوں سے عوام اور حکام کو آگاہ کرتے رہے لالہ صدیق بلوچ نے ہمیشہ اپنے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی قلم کو استعمال کیا اور صحافت کو جدت بخشی لالہ صدیق بلوچ کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک بھر کے صحافیوں کی فلاح بہبود اور انکے تحفظ کے لیے بھی لکھتے رہے مشکل حالات میں چھوٹے شہروں کے صحافیوں کی بھر پور مدد کی انکی صحافتی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔