|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بعد دیگر دوست ممالک سے فنانسنگ کے حصول کا ارادہ نہیں، حکومت کمرشل فنانسنگ کیلئے کوشاں ہے۔

پاکستان یورپی یونین بزنس فورم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کےبعدمیڈیا سےگفتگومیں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےکہاکہ نئےمالی سال کےبجٹ کیلئے مشاورت جاری ہے،آئی ایم ایف کا وفد مئی کے وسط میں پاکستان آئے گا،اگلےماہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی۔

وزیرخزانہ نےکہاپنشن اصلاحات جاری ہیں مسلح افواج کیلئےاگلےسال سےعمل ہوگا،میکرواکنامک استحکام کے ساتھ اسٹر کچرل اصلاحات کی جارہی ہیں،ڈیجیٹل معیشت کافروغ حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم ہردوہفتے بعد اس پراجلاس کرتےہیں،کراچی اورپورٹ قاسم سمیت ہماری بندرگاہیں متحرک ہوگئی ہیں، اسٹریٹجک ذخائر کے قیام سمیت دیگر شعبوں پر کام جاری ہے۔

مزیدکہا پانڈا بانڈ اجراء کیلئےاے ڈی بی اورایشیائی انفرا اسٹرکچر بینک نےگارنٹی دے دی ہے،چینی حکام کے ساتھ پانڈا بانڈ کے اجراء کیلئے بات چیت آخری مرحلے میں ہے،مشرق وسطیٰ جنگ کےباعث انرجی انفرا اسٹرکچر متاثرہوا ہے،علاقائی کشیدگی کےباوجود پاکستان میں کھاد اورفوڈ سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں،مشرق وسطیٰ جنگ کے باوجود ترسیلات متاثر نہیں ہوئیں،یورپی یونین سے بھی ترسیلات زر پر منفی اثر نہیں پڑا۔

انہوں نےکہا مئی میں 25 کروڑ ڈالرمالیت کا پانڈابانڈ جاری کیا جائےگا،اگلےدو تین سال میں مزید یورو، اسکوک بانڈ جاری کیےجائیں گے،پاکستان دو طرفہ کےبجائےکمرشل فنانسنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےمزیدکہا ٹیرف اصلاحات بھی کی جارہی ہیں،ٹیرف رجیم، کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیزمیں کمی کی گئی،پہلےسال خام مال اور درمیانی اشیاء پر ڈیوٹیزمیں کمی آئی ہے، توانائی شعبےمیں اصلاحات، گردشی قرضےمیں کمی لائی جارہی ہے،ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری، سبسڈی میں کمی لائی جارہی ہے۔

وزیرخزانہ نےکہایوٹیلیٹی اسٹورزبند کرکےڈیجیٹل والٹ کےذریعےسبسڈی دی جارہی ہے،نجکاری کے ساتھ ایس او ایز اصلاحات کی جارہی ہیں،فرسٹ ویمن بینک کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری ہے، مقامی اثاثے میں 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے،اسلام آباد، لاہور،کراچی ایئر پورٹ کوبھی آؤٹ سورس کیا جائے گا،ڈیبٹ سروسنگ کاسٹ میں اس سال کمی آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *