دالبندین : چاگئے لیوارزئی پینل اور بابائے شاگزئی پینل کے جانب سے چاغی بازار کے چوکیداروں کی ناجائز گرفتاری پر ڈی سی چاغی اور ایم پی اے چاغی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور شٹرڈاون ہڑتال کاروباری مراکز بند۔
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے سردارزادہ منظور آحمد لیوارزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل چاغی میں امن و امان کے خرابی چاغی انتظامیہ ہے، چاغی انتظامیہ نے ہمیں خود بازار کا انچارج بنایا تھا ان چوکیداروں کے وجہ چاغی بازار میں تاجروں کے دکانیں محفوظ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ رات چوکیدار معمول کے مطابق چاغی بازار کے مختلف ایریا میں گشت کررہے تھے کہ ڈی سی چاغی نے ان چوکیداروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دے جسکے ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ جب تک ضلع چاغی انتظامیہ نے ہمارے ان چوکیداروں کو رہا نہیں کیا تو ہمارے احتجاج چاغی کے انتظامیہ کے خلاف جاری رہے گا۔