کوئٹہ: ایران سے آنے والے مزید 8مشتبہ مریضوں کو شیخ زاہد ہسپتال میں داخل کر دیا جن میں کورنا وائرس کی علامات پائی جاتی ہے۔
ڈاکٹر احمد بلوچ نے بتایا کہ تفتان کے راستے ایران سے آنے والے مزید آٹھ مشتبہ مریضوں کو کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جن میں کورونا وائرس کی علامات پائی جاتی ہیں۔
ان کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بجھوائے گئے ہیں۔ٹیسٹ کے بعد ہی مشتبہ مریضوں کے وائرس سے متاثر ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ہوسکے گی۔