|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2020

نوکنڈی: نوکنڈی اے این ایف کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ایران سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادیاگیا.

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نوکنڈی نے گزشتہ رات خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب اللہ خان کی قیادت میں گردی جنگل کے میدانی علاقے میں ایک مشکوک زمیاد گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا مگر گاڑی نہ رکی جہاں تعاقب کرنے پہ اسمگلرز نے فائرنگ شروع کر دی.

دو طرفہ فائرنگ کے بعد اسمگلرز نے اپنی گاڑی چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فایدہ اٹھا کر فرار ہوگئے،اے این ایف نے سمگلروں کی چھوڑی گئی گاڑی تحویل میں لیکر 1050کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی جنہیں ایران اسمگلنگ کرنا چاہتے تھے برآمد کیے گئے منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے میں بتایا جاتا ہے۔