|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2020

ڈھاڈر: بالاناڑی میں دس سالہ بچی کے ساتھ بد فعلی کرنے کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کرنے والے ملزمان چھاپے کے بعد گرفتار،مجرموں کے ساتھ قانونی کاروائی کی جائیگی متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے قانون سے کوئی بالا تر۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بالا ناڑی کے علاقے حاجی شہر لیویز تھانے کی حدود لمجی کے قریب ملزمان رجب علی ولد حاجی وساواقوم کھوکر اور فضل ولد محمد منظور دھرپالی سکنہ حاجی شہر نے دس سالہ معصوم لڑکی(ح) بنت فوجا خان دھرپالی کے ساتھ بد فعلی کرنے کے بعد بے دردی سے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا۔

واقعہ اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب ناصر نے نائب تحصیلدا ر بالاناڑی میر طریف کرد اور لیویز ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپہ لگایا اور بالاناڑی سے ایک خفیہ مکان پر چھاپے کے دوران دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بچی سے بد فعلی کا اعتراف کرلیا واقعہ کے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب ناصر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش معصوم بچی سے بد فعلی کا اعتراف کرلیا ہے انہیں قانون کے مطابق سزا ملیں گے کسی بھی صورت متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

لیویز فورس قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی ہاتھوں سے نمٹیں گی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے واقعہ انتہائی ازیتناک اور دل سوز ہے بچی کے ورثاء کو انصاف دلائیں گے انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی میں حصہ لینے والے لیویز ٹیم کیلئے ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا گیا ہے جوان میں تقسیم کیئے جائیں گے۔