کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورنا وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر تمام فیملی پارک کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں تعطیلات دینے کے بعد کوئٹہ میں قائم تمام فیملی پارک،بینظیر فیملی پارک،لیاقت پارک اور عسکری پارک کو کورنا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔