|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے وزیراعظم عمران خان تمام تر معاملات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

اس لیے شہریوں کو گھبرانے کی بلکہ احتیاط اختیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کورونا وائرس کی شکست ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے، عوام امتحان کی اس گھڑی میں افواہیں نہ پھیلائیں اور تاجر برادری ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے پرہیز کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا کہ حکومت عوام کے جانوں کے تحفظ کے لیے ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جو انسان کے اختیار میں ہے۔

اس لیے شہریوں کو کروانا وائرس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم نیکروانا سے ڈرنا نہیں اسے ہرانا ہے اس لیے ہم سب کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر سے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سب سے اہم احتیاط اپنے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک اور صاف رکھنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کورونا وائرس کے خلاف سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم شروع کررکھی ہے اور ا حتیاط کرنے سے ہی عوام کورونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام تر معاملات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اس لیے عوام کو گھبرانے کی بلکہ احتیاط اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔