|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت کے تعاون سے ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر محمد پناہ لاشاری اور انکی ٹیم نے ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی کی جانب سے فراہم کیے گئے۔

100ماسک مزدور چوک صحبت پور چوک ودیگر مقامات پر شہریوں میں تقسیم کیے ہیں جبکہ روزانہ کی بنا پر شہریوں کو ماسک فراہم کیے جائیں گے کورونا وائرس کے متعلق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تمام محکموں کے افسران اور عملہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے مہم چلا رہے ہیں جبکہ سرکاری دفاتر بند ہونے کے باعث انتظامیہ امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔