پنجگور: پنجگور چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سہیل نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ورثا کا لاش کے ہمراہ احتجاج ایمبولنس ڈی پی او آفس جانے والی سڑک پر کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی معطل کردی۔
پولیس کے مطابق سہیل ولد مقبول احمد تارآفس میں ایک دکان میں بھیٹا ہوا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگئے جوبعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے لواحقین نے لاش کو ایمبولینس میں ڈال کر ڈی پی او آفس جانے والی روڑ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے موقع پر پہنچ کر ڈی پی او افس میں ایس پی عیسی خان کے ہمراہ مقتول کے ورثا سے مزاکرات کیئے جس پر لواحقین نے احتجاج ختم کرکے روڑ کوٹریفک کے لیے کھول دیا