کوئٹہ : دبئی کے سعید الخاتری کی جانب سے کرونا وائرس ٹیسٹ کی کٹس اوردیگر سامان شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس کے حوالے کردیا گیا۔
دوبئی کے سعید الخاتری کے کوئٹہ میں نمائندے میر شوکت شاہوانی اور میر بیبرگ شاہوانی نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے دوبئی کے سعیدالخاتری کی جانب سے کرونا وائرس کٹ، ماسک، گلوز، لیبارٹری کے سامان سمیت دیگر ضروری اشیا شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر اسلم بلوچ کے حوالے کیں۔اس موقع پرایپکا شیخ زید ہسپتال کے صدر پرویز اقبال بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میر شوکت شاہوانی نے کہا کہ دوبئی کے سعیدالخاتری کی جانب سے مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کیلئے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی کٹس اور دیگر سازو سامان شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کیلئے بھجوایا گیا ہے جس سے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کیلئے امدادی سامان فراہم کرنے پر دوبئی کے سعیدالخاتری کے شکر گزار ہیں۔