سبی : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔
سبی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی ایچ کیو میں قائم قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاکمشنر سبی ڈویڑن نے وزیراعلیٰ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام اضلاع میں قرنطینہ اور آئسولیشن مراکز کے قیام کیلئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔
وزیراعلی ٰ نے ڈویژنل کمشنرز اپنے تما م اضلاع میں کورنا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت اور عوام میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے،وزیراعلیٰ نے عوام کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں۔