چاغی: چاغی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تدارک کے سلسلے میں ساتویں روز بھی لاک ڈاؤن سے شہر بند رہا تاہم میڈیکلز اسٹورز،پنسار،گوشت،پرچون کی دکانیں،دودھ اور تندور کھلے رہے۔
لوگوں کی غیر معمولی رش بھی دیکھنے کوملی،بازار میں تازہ سبزیاں اور پھل فروٹ نہ ملنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاعوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے گھروں میں مقید مزدور طبقے کیلئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرکے غذائی پیکچ کا اعلان کرکے انکے گھروں کے چولہوں کو ٹھنڈا پڑنے نہ دیا جائیں بازار میں لیولزفورس کے گشت جاری تھا۔