|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2020

ماشکیل: پاکستان مسلم لیگ (ن) واشک کے رہنماء میر محمداعظم ریکی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کی وباء پھیل چکی ہے لیکن ایک سازش کے تحت پاکستان میں تبلیغی جماعتوں کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جو انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعتیں دین الہی کو پوری دنیا میں پھیلارہے ہیں اللہ ہماری تبلیغی جماعتوں کا حامی و ناصر ہے جو تمام مسلمانوں کو دین اسلام کی آگاہی دے رہے ہیں تبلیغی جماعتیں ہمیشہ پاک صاف رہتے ہیں اسی وجہ سے اللہ تعالی نے ان لوگوں کو کورونا وائرس جیسے وباء سے ہمیشہ محفوظ رکھا ہے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلانے کے اصل زمہ دار ایران و دیگر ممالک سے آے زائرین ہیں جن کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان لاکر پوری ملک اس موزی وباء کا شکار بنایا، زائرین ایران سے بلوچستان میں ماشکیل، تفتان، پنجگور، واشک اور دیگر مختلف راستوں سے داخل ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ملک کے تمام باسیوں سے پرزور اپیل کرتاہوں کہ تبلیغی جماعتوں کیخلاف یہ سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کہ تبلیغی جماعتیں کورونا وائرس پھیلارہے ہیں کیونکہ غیرمسلم و دیگر سازشی عناصر اسلام اور تبلیغ کو کمزور کرنے کے لیے سازش کررہے ہیں۔