قلات: قلات کے یونین کونسل پندران میں اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جانبحق۔
لیویز لائن آفیسر جان محمد لانگو کے مطابق یونین کونسل پندران میں شاٹ گن سے اتفاقیہ کارتوس چلنے سے سولہ سالہ نوجوان داد محمد ولد عبدالستار سکنہ پندران شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ مزید کارروائی لیویز کررہی ہے۔