ڈیرہ مراد جمالی : پی ڈی ایم اے بلوچستان سے ملنے والا کروڑوں کا سامان جراثیم کش اسپرے گوداموں کی زینت بن گیا۔
محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹیاں کرونا وائرس اسپرے کیلئے پریشان مہنگے داموں اسپرے خریدنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے دورے نصیرآباد کے بعد پی ڈی ایم اے بلوچستان نے کرونا وائرس کے اسپرے اور لاکھوں روپے کا دیگر گھریلو استعمال کا سامان ڈیرہ مراد جمالی بھیج دیا ہے جس کو وصول کرکے گوداموں کی زینت بنا دیا گیا ہے۔
میونسپل کمیٹیاں کے چیف آفیسرز کرونا وائرس کے اسپرے کی ادویات مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں جس سے حکومت بلوچستان کے لاکھوں روپے ضیائع ہو رہے ہیں۔