کوئٹہ: شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون میں سختی کی جارہی ہے تاکہ عوام کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے ضلعی انتظامیہ شہر کے تجارتی مراکز سمیت دیگر ہجوم والی جگہوں پر سختی سے اقدامات شروع کردیئے ہیں
جبکہ دوسری جانب شہر میں کرفیو کی بازگشت اور افواہوں کی حکومت کی جانب سے تردید کی گئی ہے کہ کرفیو لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں لہذا کسی افواہ پر کان نہ دھرا جائے.