کوئٹہ: وزیر اعظم عمران خان نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں قائم کردہ کرونا قرنطینہ سینٹر کا دورہ کیا،
چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیر اعظم کو آئیسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سنٹر کےبارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء اسد عمر، زبیدہ جلال، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، سردار یار محمد رند بھی موجود تھے۔