|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2020

خضدار : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری نے کہاہے کہ اس وقت پورا اقوام عالم ایک ناز ک دور سے گزررہا ہے کوورنا وباء نے عالمی دنیاء کو اپنی لپیٹ میں لے رکھی ہے۔ اس مرض سے نجات پانے کی کوششیں اور تدابیر اختیار کیئے جارہے ہیں۔ ہمارا ملک و صوبے کے شہری نہ صرف خود بلکہ اپنے خاندان کو اس مرض سے بچائیں اور اپنے گھروں پر رہ کر لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر عملدرآمد کریں۔

یہ بات انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ مدبرانہ عمل کے ذریعے ہی عالمی وباء کورونا وائرس سے چھٹکارا پانا ہوگا۔

شہری حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام تر تدابیر و حکمت عملی پر من و عن عمل کریں، ملک و صوبے سے کروناوائرس کا خاتمہ حکمت عملی تدبر اور اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے سے ہی ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ شہری غیر ضروری نقل و حرکت و سفر سے گریز کریں اور اپنے گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے جان چھڑانے کے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

میر نعمت اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ جب ملک و صوبہ اور اضلاع میں لاک ڈاؤن ہے ایسے موقع پر عام صاحب حیثیت لوگوں کو بھی حکومت کا معاون بن کر مستحق افراد کی مدد کو یقینی بنانا بلند سوچ،یکجہتی اور دوسروں کے ساتھ مدد کرنے کی نشاندہی کریں۔