|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2020

نوشکی: پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدرقادر بلوچ صوبائی سیکریٹری جنرل جمال شاہ کاکڑ کی جانب سے نوشکی ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کے لیے دئیے گئے۔

سیفٹی کٹس کو ضلعی صدر سردار عبدالغفار ساسولی جنرل سیکریٹری محمد حنیف صاحبزادہ تحصیل صدر سید محمد شیرانی جنرسیکریٹری عبدالواحد بادینی اور نائب صدر شیر خان بادینی سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر مینگل کے حوالے کررہے ہیں۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن سردار عبدالغفار سیکریٹر ی محمد حنیف صاحب زادہ ودیگر نے کہا عالمی وبائی مرض نول کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے پر ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورآہندہ انشا ء اللہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون جاری رہے گا۔

آخر میں ایم ایس ڈاکٹر ظفر اللہ مینگل نے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر (ر)جنرل عبدالقادر بلوچ صوبائی سیکریٹری جمال شاہ کاکڑ اور ضلعی صدر سردار عبدالغفارساسولی سیکریٹری محمد حنیف صاحبزادہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں اس عالمی وبائی مرض سے حفاظتی کٹس فراہم کیا۔