|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2020

نوکنڈی : نوکنڈی اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک کامیاب کاروائی میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے ایران اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیا۔

تفصیلات کیمطابق نوکنڈی اے این ایف پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب اللہ خان کی قیادت میں اے این ایف نے خفیہ اطلاع پہ تحصیل چاغی کے علاقہ زرد کوہ گردی جنگل کے جنرل ایریا میں کاروائی کرکے زیر زمین چھپائی گئی۔

1020کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی جنہیں اسمگلرز قریبی ہمسایہ ملک ایران اسمگلنگ کرنا چائتے تھے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔