|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2020

ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار میں دوران ڈارئیونگ لائیو ویڈیو کال نوجوان کو مہنگا پڑ گیا مہران کا ر حادثے کا شکار ہونے کے باعث ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ڈیرہ اللہ یار کے قریب قومی شاہراہ پر مقامی دیہات کا رہائشی نوجوان سلیم ہجوانی دوران ڈرائیونگ سمارٹ موبائل پر لائیو ویڈیو کال کررہا تھا ۔

 تیز رفتاری میں کار اسکے قابو سے نکل کر الٹ گئی جسکے نتیجے میں نوجوان سلیم ہجوانی شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا گیا جہاں سے مزید علاج معالجہ کے لیے نوجوان کو جیکب آباد ریفر کردیا گیا۔