کوئٹہ: ضلع مستونگ میں کوروناوائرس کا ایک اور کیس مثبت آگیا، شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا آر ایم او ڈاکٹرخلیل ترین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ڈاکٹر خلیل ترین کا کیس مثبت آنے پر شیخ زید ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر خلیل ترین کے بیٹے وقاص کا گزشتہ روز ٹیسٹ مثبت آیاتھا، مستونگ انتظامیہ نے گنجان آباد علاقہ زرخیلان کو مکمل سیل کردیاہے، متعلقہ فیملی کا گزشتہ روز 9 افراد کے سیمپل لئے گئے۔ڈی سی کے مستونگ محبوب احمد اچکزئی کے مطابق آج مزید 20 افراد کے سیمپل ٹیسٹ کیلئے فاطمہ جناح ہسپتال بجوائے جائینگے۔