ڈیرہ بگٹی:وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی جانب سے شروع کیا گیا احساس پروگرام کے سلسلے میں ادائیگیوں کا سلسلہ روک دیا گیا جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے خواتین کی بڑی تعداد ڈگری کالج ڈیرہ بگٹی کے سامنے جمع ہوگئے ان کا کہنا تھا
کہ ہم ہر روز یہاں پر آتے ہیں مگر عملے کا ہمارے ساتھ سلوک انتہائی ناروا ہے جب کہ دوسری جانب جو ریٹیلر ہیں ان کا کہنا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی محمود بگٹی ہمیں بلا وجہ تنگ کرتا رہتا ہے جس وجہ سے ہم ادائیگیاں نہیں کریں اس اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ ہم کام نہیں کریں جس کا اطلاع ضلعی انتظامیہ کو بھی کردی ہے