کوئٹہ: چیف ا ٓف ساراوان سابق وزیراعلیٰ ورکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ چینی آبادی 2048 تک مقامی بلوچوں کی آبادی سے تجاوز کر جائے گی۔
ہمیں سی پیک کے معاہدوں پر شدید تحفظات ہیں بلوچستان اسمبلی نے اس سلسلے میں ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں معاہدے کو بلوچستان اسمبلی کو پیش کرنے کا کہا گیا تھا مگر اس پر کوئی پیش رفت نہیں معاہدہ خفیہ رکھنا دال میں کچھ کالا ہے ثابت کرتا ہے۔