کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پنجگور کے علاقے وشبود میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے محمد امجد ولد محمد سلیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکل پر گھر کی طرف جارہا تھا۔ فائرنگ سے امجد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ امجد بس اڈے میں کلینر کے طور پر کام کرتا تھا۔ واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ تاہم پولیس نے ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔