خاران: خاران شہر کے قریب نہایت دل کش پکنک پوائنٹ بی بی آزاد گز کے خوبصورت کجھوروں کے درختوں سمیت باغ کے دیگر سایہ دار درخت آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئے تفصیلات کے مطابق خاران شہر سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر شہر کے قریبی مشہور پکنک پوائنٹ بی بی آزاد گز میں پکنک منانے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے پکنک میں کھانے پکانے کے سلسلے میں آگ جلایا تھا۔
جن کی غفلت کے باعث آگ نے وہاں باغ کے درختوں اور کجھوروں کے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے چند منٹوں میں آگ نے پوری پکنک پوائنٹ کے تمام حصوں کے درختوں اور کجھوروں کے باغ کو نقصان کرکے خاکستر کردیا تاہم اطلاع ملنے پر ایف سی اور انتظامیہ پولیس فائر بریگیڈ کے ساتھ پہنچ کر آگ کو بجھا کر قریب بزرگروں کی رہائشی گھروں کو نقصان سے بچایا۔
دراثناء باغ مالک ملک منظور نوشیروانی کے مطابق لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے انھوں نے کہا کہ کررونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے پکنک منانے پر دفعہ 144 لگایا ہے اس کے باوجود بڑی تعداد میں یہاں لوگوں کے پکنک منانے کا حکومت کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور متعلقہ پکنک منانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہیے اور ہمارے کجھوروں کے باغ کے نقصان کا نقصانات کا ازالہ کرنا چاہیے۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی نے بی بی آزاد گز پکنک پوائنٹ کے اگ سے متاثرہ جگہوں کا معائنہ کیا اور محمکہ زراعت اور ریونیو کو نقصانات کی فوری تخمینہ لگانے اور حکومتی سطح پر پکنک پر پابندی کے باوجود وہاں پکنک منانے کا فوری نوٹس لتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کی۔