|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2020

کورونا وائرس کے باعث سماجی دوری کی احتیاطی تدبیر پر عمل کے تحت 124 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بوسٹن میراتھن کو منسوخ کردیا گیا۔

اے پی کی رپورٹ کے مطابق 20 اپریل کو ہونے والے بوسٹن میراتھن کو پہلے ملتوی کیا گیا تھا جو اب 14 ستمبر کو ہونا تھا تاہم منسوخی کے بعد ایک ورچوئل تقریب منعقد ہوگی جس میں شرکا 26.2 میل دوڑنے کی تصدیق کریں اور اپنے طور پر میڈل بھی حاصل کریں گے۔