|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2020

لاہور میں تھانہ گڑھی شاہو  پولیس نے 2 جعلی پولیس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو شہریوں کی اطلاع پر مین بازار گڑھی شاہو سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس یونیفارم میں ملزمان جعلی ناکہ بندی کر کے شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔