|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2020

تربت:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ڈنک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کا کہا ہے کہ ڈیتھ سکواڈ کے دہشتگردوں کا رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر خاتون کو شہید کرکے ننھی برمش بلوچ کو زخمی کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے۔

بلوچ خاتون جو پہلے سے پدرشاہی نظام اور ریاست کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار ہے ان پر ایک اور ظلم کا پہاڑ توڑا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پر نام نہاد پاکستانی فیمینسٹوں کی خاموشی ان کو اس جرم میں برابر شریک کرتی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی فیمینزم طبقاتی نظام کا شکار ہے جو خواتین کے لیے ان کی شناخت اور قومیت کو پرک کر ان پر ہونے والی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ قاتلوں کاتعلق کسی جماعت یا ڈیتھ اسکواڈ سے ہے، ان کو پکڑ کر ننھی برمش کو انصاف دیا جائے