پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکاخیل کرونا کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔
وہ نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
بی بی سی کے نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق ان کی وفات بدھ کی صبح ان اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں ہوئی۔
ان کے بیٹے میں ا سے قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔
وہ پی ٹی آئی کے گذشتہ دور میں انھوں نے صوبائی اسمبلی میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اپنی خدمات سر انجام دیں۔