کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 228کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 5582 جبکہ مزید دو افرادکے جاں بحق ہونے کے بعد تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 51ہوگئی۔
محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے کے 16اضلاع کوئٹہ،کیچ، قلعہ سیف اللہ، پشین، جعفرآباد، خضدار، جھل مگسی، ہرنائی،قلات، چاغی، ڈیڑہ بگٹی،لورالائی، نصیر آباد،مستونگ، زیارت اور نوشکی سے مزید 371کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 5582 ہوگئی ہے
جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2037 ہو گئی ہے اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3152ہے رپور ٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائر س سے مزید 2افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 53 ہوگئی ہے