کراچی: لیاری لیاقت کالونی میں گذشتہ رات بلڈنگ گرنے کے واقعہ پر صدر پاکستان عارف علوی نے ایم این اے 246لیاری عبدالشکور شاد سے رابطہ کیا اور سانحہ لیاری پر جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا
اور کہا اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہے جبکہ دوسری طرف ایم این اے لیاری عبدالشکور شاد جو کہ اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد میں تھے آج پہلی فلائٹ سے لیاری پہنچے گے جہاں وہ سب سے پہلے جائے وقوعہ پہنچے گے
اور متاثرین کے ساتھ ملے گے اور اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے درمیان رہے گے واضح رہے کہ گذشتہ رات گورنر عمران اسماعیل نے ایم این اے لیاری عبدالشکور شاد سے رابطہ کر کے گہرے غم اور اداروں پر غصے کا اظہار کیا تھا اور بلڈنگ کے حادثے پر سندھ بلڈنگ اٹھارٹی سے تفصیلات طلب کی ہے اور واقعہ کاسختی سے نوٹس لیا ہے