|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2020

کوئٹہ:کورونا سےابھی تک 84 پولیس افسران اور اہلکار متاثر ہوئے،آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران 6 پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے،

شہدا میں ڈی ایس پی سید عبدالجبار،ڈی ایس پی امان اللہ کاکڑ،ڈہ ایس پی جمیل اختر بلوچ،کانسٹیبل وقار،کانسٹیبل بشیراور ایس ایس پی ٹریفک نزیر کرد کے والد حاجی محمد یعقوب کرد شامل ہیں،آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر 45 اہلکار صحت یاب ہوئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 35 اہلکار کورنٹائن میں ہیں۔